- سیلز ٹیکس ریفنڈ
- ریفنڈ کا دعویٰ کون لوگ کر سکتے ہیں؟
- ریفنڈ کے دعوے جمع کروانا
- فاسٹ سسٹم کے ذریعہ سیلز ٹیکس کی واپسی کی کارروائی
- سیلز ٹیکس / ایف ای ڈی ریفنڈ کی آن لائن ادائیگی
- زیادہ جمع کروائی گئی رقم کا ریفنڈ
ریفنڈ کے دعوے جمع کروانا
ریفنڈ کے دعوے دار کی طرف سے جمع کروائے جانے والے ماہانہ سیلز ٹیکس کے گوشوارے کو ریفنڈ کا دعویٰ شمار کیا جائے گا۔ بشرطیکہ اس نے تمام متعلقہ دستاویزات ساتھ لگائی ہوں اور ضروری مواد فراہم کیا ہو۔
ایسے کسی ریفنڈ کے کلیم کو زیر غورنہیں لایا جائے گا جوکہ مجوزہ سافٹ ویئر پر متعلقہ دستاویزات کے ساتھ گوشوارے جمع کروانے کے 60 دن کے اندر جمع نہ کروایا جائے۔
ریفنڈ کے دعوے کے لیے درکار دستاویزات
ریفنڈ کے دعوے دار کو یہ دعویٰ متعلقہ کلکٹریٹ، آر ٹی او یا ایل ٹی یو کے ریفنڈ ڈویژن میں جمع کروانا ہو گا،یہ کمپیوٹر ڈسک یا متعلقہ سافٹ ویئر میں مندرجہ ذیل دستاویزات کے ساتھ جمع کروایا جا سکتا ہے:۔
- ان پُٹ رسیدین یا درآمدی اشیاء کی تفصیلات جن کے لیے ریفنڈ طلب کیا جا رہاہے۔
- آؤٹ پُٹ ٹیکس رسیدیں اور مقامی صفر شرح اشیاء کے لیے رسیدوں کا خلاصہ۔
- برآمد ہونے والی اشیاء کی تفصیلات جیسا کہ رسید نمبر بمع تاریخ یا ہوائی ٹرانسپورٹ کا بل یا ریلوے یا پوسٹل رسید، ایگزامینیشن رپورٹ جس کی پچھلی سائیڈ پر کسٹمز حکام کے دستخط ہوں، اگر کسی ایسے شخص کی طرف سے ریفند کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جس نے زیرو ریٹڈ اشیاء استعمال کی ہوں تو اس ایکٹ کے سیکشن 4 کے تحت جاری ہونے والا نوٹیفکیشن۔
- اگر درآمدات اور برآمدات کو WeBOCکے ذریعے پراسیس کیا جاتا ہے تو پھر ایسی تفصیلات کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ ان کا موازنہ سسٹم میں موجود ڈیٹا کی مدد سے کر لیا جائے گا۔
- ہاؤس اور ماسٹر بل کی کاپی اور فضائی ٹرانسپورٹ کا بل، یا ریلوے کی رسید، ٹوکن یا پاکستان سے اشیاء باہر جانے کی تصدیق، اور
- ایسی اشیاء کی تفصیلات جن پر ان پٹ ٹیکس ادا کیا گیا ہے، جس کے لحاظ سے ریفنڈ کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، ان میں زیرو ریٹڈ سپلائز شامل نہیں۔
اوپر دی گئی دستاویزات کے علاوہ کمرشل برآمد کنندہ کو بینک کی طرف سے جاری کردہ بینک کریڈٹ ایڈوائس اور ڈیوٹی کی واپسی کے آرڈر کی کاپیاں بھی لگانا ہوں گی، اگر آرڈر کسٹمز حکام نے جاری کیا ہو۔
اگر ریفنڈ کا دعویٰ ایکٹ کے سیکشن 66 کے تحت کیا جا رہا ہو تو دعویدار کو ایک درخواست دینا ہو گی جس پر اس کا نام، پتہ، رجسٹریشن نمبر، سیلز ٹیکس کے ریفنڈ کی رقم اور اس دعوے کی وجوہات بتانا ہوں گی، درخواست کے ساتھ مندرجہ ذیل دستاویزات بھی جمع کروانا ہوں گی:۔
- اِن پٹ ٹیکس کی انوائسز جن کی بنیاد پر ریفنڈ کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
- اِن پٹ ٹیکس کی ادائیگی کا ثبوت ، جس کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
- متعلقہ آرڈر کی کاپی جس کی بنیاد پر ریفنڈ کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
ایکٹ کے سیکشن 66کے تحت ریفنڈکے دعوؤں کی منظوری اس تصدیق کے بعد دی جائے گی کہ ان پٹ ٹیکس کے ریفنڈ یا ایڈجسٹمنٹ کا پہلے کوئی دعویٰ نہیں کیا گیا، نیز انوینٹری ریکارڈ میں اشیاء کی تفصیلات درست طور پر فراہم کی گئی ہیں، اور جن انوائسز کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ان کی تصدیق